صدر بیرونی راشد کیانی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں

 
0
186

راولپنڈی ( مظہر شاہ )صدر بیرونی راشد کیانی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں ۔ غیر قانونی اسلحہ ۔ پتنگ فروشی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے بھی پولیس کی گرفت میں ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر ایس ایچ او صدر بیرونی کی زیرنگرانی راشد کیانی سب انسپکٹر نے ہمراہ ٹیم گلی میں اسلحہ لے کر جانے والے نوید مسیح اور نعمان خالد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے رائفل بارہ بور سمیت پسٹل 9mm بمہ روند برآمد کر لئے پولیس ٹیم نے دیگر کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر پلازہ کی چھت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان حماد علی سمیت دو نامعلوم پر ریڈ کر کے کلاشنکوف ۔ پسٹل  9mm
سمیت رائفل 7mm بمہ روند برآمد کر لی جبکہ مزید کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر دھاماں سیداں کے قریب پتنگ فروش فہد جاوید کو گرفتار کر کے 122 پتنگیں بمہ کیمیکل ڈور برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے