سی پی اوسید خالد محمودہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچ سے قبل سٹیڈیم کے گردونواح کے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

 
0
200

راولپنڈی( )سی پی اوسید خالد محمودہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچ سے قبل سٹیڈیم کے گردونواح کے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس افسران و جوانوں کو فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کی ہدایات دیں، 5000 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، موثر چیکنگ کے ذریعے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالد محمودہمدانی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، پی ایس ایل میچ سے قبل سٹیڈیم کے گردونواح کے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس افسران و جوانوں کو فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کی ہدایات دیں، 5000 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا کہناتھاکہ موثر چیکنگ کے ذریعے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،ڈیوٹی پر الرٹ رہتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،سینئر پولیس افسران فوقتاًفوقتاً ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں، ایس اوپیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پی ایس ایل میچز کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات کے لیے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔