لاہور ہائیکورٹ کا جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماں کو رہا کرنے کا حکم

 
0
128

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔

عدالت نے نظربند رہنماں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر رہنماں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔