ریسکیو 1122 راولپنڈی کی طرف سے آرٹس کونسل میں  یوم جشن آزادی کے موقع پت پر وقار تقریب کا اہتمام

 
0
648

راولپنڈی،اگست 14(ٹی این ایس):  ریسکیو 1122 راولپنڈی کی طرف سے آرٹس کونسل میں  یوم جشن آزادی بھر پور قومی اور ملی جذبے کے ساتھ منایا۔ پر وقات تقریب میں  ریسکیو 1122 کے ساتھ دیگر  اداروں کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرریسکیو 1122 راولپنڈی کے تمام اسٹیشنز پر قومی پرچم سربلند کیا گیااور سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ اور ملی نغمے چلائے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان نے اس موقع پر قوم کو جشن آزادی کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔