راولپنڈی میں غریب محنت کش کی چار سالہ بچی کو درندگی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

 
0
805

راولپنڈی ستمبر 16 (ٹی این ایس): راولپنڈی کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کی گلی نمبر 4 میں رہائش پذیر غریب محنت کش محمد اکرم کی چار سالہ بچی اقراء کو درندگی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا. ملزم درندہ صفت کامران رشتہ میں بچی کا چچا لگتا ہے.

پولیس ملزم پارٹی کے ساتھ مل کر مدعی پارٹی کو صلح پر مجبور کرتی رہی. والدین تھانہ ائیرپورٹ کی چوکی گلریز کے 15 روز سے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے تھے. میڈیا کی مداخلت سے ملزم پندرہ روز بعد گرفتار.

واقعات کے مطابق 4سالہ اقراء کو تنہا پاکر اسکے رشتے میں چچا کامران کی نیت خراب ہوگئی. وہ بچی کو گھر کے قریب جھاڑیوں میں لے گیا اور شیطانی کھیل شروع کر دیا. بچی کی دردناک چیخیں سن کر اہل علاقہ آگئے اور بچی کے والد محمد اکرم کو اطلاع دی. بچی کو فوری طور پر تھانہ ائیرپورٹ کی چوکی گلریز لے جایا گیا جہاں کے راشی عملے نے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری رقم وصول کرکے چھوڑ دیا. والدین کے بے حد اصرار پر بچی کو ہسپتال میں نہیں پہنچایا گیا. مجبوری کے عالم میں والدین خون سے لت پت بچی کو خود ہسپتال لے گئے جہاں اسکے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی. پولیس مسلسل ملزم کو تحفظ فراہم کرتی رہی. پندرہ روز کے بعد بچی کے والدین نے نجی ٹیلی ویژن سے رابطہ کرکے مدد کی درخواست کی. میڈیا ہر خبر چلتے ہی پولیس نے ملزم کو پھر سے گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا