پی ٹی آئی نے اپنے ایک نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکڑ عمران علی شاہ کو ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

 
0
460

آپکا ایک شہری پر تشدد کیا جانا جو ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، ناقابل قبول اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے ، 24 گھنٹوں کے اندر وضاحت پیش کریں: نوٹس کا متن
کراچی، اگست 14(ٹی این ایس): پی ٹی آئی نے اپنے ایک نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکڑ عمران علی شاہ(PS-129) کو ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کراچی دفتر سے جاری نوٹس میں علی عمران سے کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایک شہری پر تشدد کیا جانا جو ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، ناقابل قبول اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے چنانچہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اسکی وضاحت پیش کریں بصورت دیگر کیس پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔