اکہترواں جشن یوم آزادی، دارلحکومت میں  پر جوش سرگرمیوں کا اہتمام، کنونشن سنٹر، پریس کلب میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

 
0
418

پانی کے بحران کو اجاگر کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں پر مشتمل منفرد ریلی خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی

ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستان میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے

اسلام آباد، اگست 14(ٹی این ایس):ملک بھر میں اکہترویں جشن یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی  صدر مملکت ممنون حسین تھے جبکہ  تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفرا ء اور مہمانان نے بھی تقریب میں  شرکت کی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی  پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور  پودا بھی لگایا گیا تاہم جشن آزادی کے حوالے سے سب منفرد ٹریکٹر ٹرالیوں پر مشتمل ریلی تھی جو خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ریلی، جسکا مقصد حکمرانوں کو پانی کی دستیابی کیلئے اقدامات اور عوام کو پانی کی بچت کا پیغام دینا، کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے ۔

یوم آزادی پر ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستان میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے۔بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں اور پاکستانی سفارتخانوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔