نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے ہوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد مری ٹول پلازہ پر تقریب کا انعقاد

 
0
523

اے آئی جی نارتھ غلام رسول زاہد شرکاء اور مری ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے شہریوں میں تحائف بھی تقسیم کئے
اسلام آباد، اگست 14(ٹی این ایس):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے اسلام آباد مری ٹول پلازہ پر تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اے آئی جی نارتھ غلام رسول زاہد تھے جنہوں نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مرد و خواتین اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اے آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس غلام رسول زاہد نے تقریب کے شرکاء اور مری ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے شہریوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور محفوظ سفر کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔


جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بچوں میں بھی خصوصی تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مرد و خواتین اہلکاروں نے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کئے جن سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔