فرنٹئیر کور کی طرف سے شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر حاضری

 
0
361

سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی  نے شہید کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھائے

مستونگ،اگست 15(ٹی این ایس): فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام  کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر حاضری۔

سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی  نے شہید کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھائے ۔

سانحہ مستونگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز حلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔

تقریب میں قبائلی عمائدین، عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین نے شرکت کی ۔