سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بادشاہت پر گرفت مضبوط ہوگئی

 
0
824

ریاض،نومبر 08 (ٹی این ایس): سعودی عرب  کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں کہا جارہاہے کہ حالیہ سخت اور غیر معمولی نوعیت کے اقدامات کے بعد انکی بادشاہت پر گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔

مبصرین  کا کہنا ہے کہ  کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد  ملک کے چاروں اہم ترین ستون  بشمول  کاروباری، سکیورٹی  اور مذہبی طبقات

حکمران خاندان ، کاروباری طبقہ ،سیکیورٹی اورمذہبی طبقہ ولی عہدکے زیراثرآگیا۔اور اس اعتبار سے  اصلاحتی ایجنڈے پر عمل یقینی ہوگیا ہے جس کے بعد ولی عہد کے سپریم طاقت بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔واضح ہے کہ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی کے حالیہ کریک ڈاون میں 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،مجموعی تعداد 400 سے اوپر بتائی جارہی ہے ۔