راولپنڈی ،مشکوک گاڑی میں سوار افراد کی ناکے پر موجود پولیس پارٹی پر فائرنگ

 
0
742

راولپنڈی جولائی 4(ٹی این ایس) تھا نہ وارث خان کے علاقے ٹیپو روڈ سرسید چوک میں پولیس ناکے پر مشکوک گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی حال ہی میں تعینات ہو نے والے ایس ایچ او وارث خان ارحم معجزانہ طور پر محفوظ رہے،پولیس زرائع کے مطا بق فائرنگ کے دوران ایک گولی ایس ایچ او کو  ہنڈلی سے چھو کر معمولی زخمی کر گئی ۔پولیس زرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چار مسلح ملزمان نے گاڑی روکنے پر پولیس پر فائرنگ کی چوک پر موجود اہلکاروں نےجوابی کاروائی کرتے ہو ئے ایکس ایل آئی 299 اسلام آباد کے ٹائروں کو نشا نہ بنا یا ڈرائیور نے کار بھگائی تو سڑک کے وسط میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر رک گئی پولیس نے کار میں سوار مرکزی ملزم نعیم عرف گڈو اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان  کو اسلحہ اور گاڑی سمیت  تھا نہ وارث خان منتقل کر دیا گیا پولیس زرائع کے مطابق ملزمان پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں ۔