پاکستان نے امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا

 
0
373

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس): پاکستان نے امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے انتہائی اقدامات اور فوجی امداد کی بندش کے بعد اب پاکستان نے بھی امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کی۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ کو فضائی اور زمینی راہداری فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کے پاس سلالہ سانحہ کے بعد زمینی راہداری معطل کرنے کی مثال موجود ہے۔ فضائی اور زمینی راہداری کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے۔