ایس پی رورل زون اسلام آباد محمد عثمان ٹیپو کی زیرنگرانی کورال پولیس کا ایکشن موٹرسائیکلیں اور موبائل چھیننے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ان کےقبضے سے چھینی گئی11موٹرسائیکلیں برآمد

 
0
309

اسلام آباد 10 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ایس پی رورل زون اسلام آباد محمد عثمان ٹیپو کی زیرنگرانی کورال پولیس کا ایکشن موٹرسائیکلیں اور موبائل چھیننے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ان کےقبضے سے چھینی گئی11موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں2پسٹل،1 ایل سی ڈی اور 5 موبائل فون بھی برآمد ہوئےگرفتار ملزمان میں آکاش، رضوان،عدنان،اوراحسان شامل ہیں ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کے علاقے سے ڈکیتی راہزنی چوری منشیات وغیرہ کو ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کے آئی جی اسلام آباد جناب محمد احسن یونس کی ہدائیت کے مطابق گشت کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں اور مشکوک لوگوں پر عوام بھی کڑی نظر رکھیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائیم پر قابو نہی پایا جا سکتا