بھارہ کہو بھارہ کہو آل سٹار باجوہ الیون اورقائداعظم کرکٹ کلب کے انتحابات مکمل

 
0
147

اسلام آباد 10 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): بھارہ کہو بھارہ کہو آل سٹار باجوہ الیون اورقائداعظم کرکٹ کلب کے انتحابات مکمل ، قائد اعظم کرکٹ کلب شیرازباجوہ صدر اور قیصر حسین فنانس سیکریٹری منتحب جبکہ آل سٹار باجوہ الیون کے وسیم قطب صدر اور محمد عرفان فنانس سیکریٹری منتخب ، دونوں انتخابات پی سی بی کے ماڈل آئین 2019 کی شق نمبر 1اور شق نمبر 2 کے تحت کرائے گئے تفصیلات کے مطابق آل سٹار باجوہ الیون اسلام آباد کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز 09-11-2021 کو کامران پلازہ سملی ڈیم روڈ میں صدرشیرازباجوہ کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ۔قائد اعظم کرکٹ کلب کے انتخابات کا اجلاس دھنیال پلازہ سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو 8_11_2021 کوصدر وسیم قطب کی صدارت میں ہوا دونوں اجلاس الگ الگ مقامات پر ہوئے جن کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔دونوں صدور نے اپنے اپنے منعقدہ اجلاس کا ایجنڈا الگ الگ اجلاس میں شرکاء اجلاس کو پڑ ھ کر سنایا ۔جس میں شق نمبر ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے منظور شدہ ماڈل آئین کی منظوری اورشق نمبر دو آئین کے مطابق کلب کے نئے عہدیدران جن میں آل سٹار باجوہ الیون اور قائد اعظم کرکٹ کلب کے نئے صدر اور فنانس سیکریٹریز کے انتحابات تھے ۔دونوں اجلاس میں الگ الگ شق نمبر ایک ماڈل آئین برائے کرکٹ کلب 2019ء کو سناتے ہوئے منظور و اختیار کرنے کے لئے ممبران سے رائے طلب کی دونوں اجلاس کے ممبران نے اپنے اپنے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین رائے کرکٹ کلب 2019ء کو سراہا اور شق با شق متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ اس کے بعد صدور نے ممبران کو آئین کے مطابق نئے صدر اور فنانس سیکریٹری کے انتحابات کے حوالے سے ممبران کو آگاہی دی جس پر ممبران کو بتایا گیا کے آل سٹار باجوہ الیون اور قائد اعظم کرکٹ کلب کے عہدیدران کے انتحاب کے لئے کاغذات نامزدگی طلب کئے گئے تھے جو آخری تاریخ تک صرف دو دو امیدوران نے برائے صدر اور فنانس سیکریٹری کے لئے درخواستیں جمع کرائیں جن میں قائد اعظم کرکٹ کلب کے 1۔شیرازباجوہ صدر،2۔ قیصر حسین فنانس سیکریٹری اور آل سٹار باجوہ الیون کے وسیم قطب صدر اور محمد عرفان فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔چونکہ صرف دو دو امیدران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔لہذا ان کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا نئے عہدیدران کو۔جنرل باڈی اور ووٹنگ ممبراں نے متفقہ طور پر نئے منتحب صدور اور فنانس سیکریٹریز کی منظوری دیتے ہوئے دونوں کے لئے 2 سالوں کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردئے گئے