عمران نیازی سیاسی پستی کے عروج پر ہے، رانا ثناء اللّٰہ

 
0
217

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح ایک بیان، شام کو اس کی تردید، رات کو گالی تو صبح اس سے معافی مانگتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، ایسے فتنے کو قوم مسترد کرچکی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزیدکہا کہ عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے ہیں۔