اسلام آباد،دسمبر27 (ٹی این ایس): وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کی تقسیم، ترسیل، لوڈ شیڈنگ و بلنگ کی صورتحال، نیٹ میٹرنگ اور دیگرمعلومات آن لائن حاصل کرنے کیلئے”روشن پاکستان“ کے نام سے موبائل ایپلیکیشن کا اجراءکردیا ہے جبکہ وفاقی وزیر پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے اور پیداوار میں اضافے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔
واجبات کی وصولی اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، لائن لاسز کے اعدادوشمار بھی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ حاصل ہوسکیں گے ، نئے سسٹم سے صارفین ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی اور اپنے فیڈر سے بجلی کی فراہمی کا جائزہ خود لے سکیں گے، افسران کو صارفین کے سامنے جوابدہ بنائیں گے۔
منگل کو وزارت پاور ڈویژن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سردار اویس احمد خان لغاری نے موبائل ایپلیکیشن کا اجراءکیا۔