رانا محمد افضل خان  نےوزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 
0
381

اسلام آباد ، دسمبر27  (ٹی این ایس):  صدر مملکت ممنون حسین نے رانا محمد افضل خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب منگل کو ایوان صدر میںمنعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،اراکین پارلیمنٹ، سیکریٹری کابینہ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر اردو میں منعقد کی گئی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر رانا محمد افضل خان کو وزیر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں گے۔