اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے گھر میں نظربند ہونے سے انکار کردیا ہے، ان کا موقف ہے کہ وہ جیل میں ہی قید میں رہیں گے، باقی تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔اڈیالہ جیل کیباہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے گھر میں نظربند ہونے سے انکار کردیا ہے، عمران خان نے کہا ہے سب قیدیوں کو رہا کریں اگر انہیں جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔
، وہ اپنے مقدمات کا سامنا کر کے خود کو بیگناہ ثابت کریں گے پھر باہر نکلیں گے، وہ قید سے باہر نکلنے کے لیے گھر میں نظربند نہیں ہوں گے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے لیے قانون کی حکمرانی ، سیاسی استحکام اور امن ضروری ہیں، عمران خان نے واضح کیا ملکی معیشت کا بڑا سہارا اورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر ہیں، جو پاکستانی ترسیلات زر بھیجتے ہیں ان کے ساتھ بھی زیادتی کی جا رہی ہے۔