ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا امکان

 
0
375

اسلام آباد،نو مبر16(ٹی این ایس) : ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کے نئے چاند کی پیدائش 18 نومبر کو 4 بج کر 42 منٹ پر متوقع ہے۔ موسمی حالات اور خلائی اندازوں کی روشنی میں ربیع الاول 29 صفر بمطابق 19 نومبر 2017ء کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس طرح 20 نومبر کو یکم ربیع الاول 1439 ہجری ہوگی۔