حافظ آباد ،پولیس اہلکار خالد حسین نے اپنی ہی سوتیلی بیٹی شگفتہ بی بی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی

 
0
315

لاہور ،نو مبر16(ٹی این ایس):حافظ آباد میں پولیس اہلکار خالد حسین نے اپنی ہی سوتیلی بیٹی شگفتہ بی بی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن پیٹی بندھ بھائیوں نے مقدمہ درج کرنے سے بالکل انکار کر دیا ۔پولیس اہلکار نے اپنے9ساتھیوں سمیت اپنی سوتیلی بیٹی کے گھر پر گیا اور بیٹی کے کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا اور بالوں سے گھسیٹ کر گلی میں لے آئے۔ ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حوالدار خالد حسین کو معطل کر دیا لیکن پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا پولیس کا کہنا ہے کہ خالد حسین نے عبوری ضمانت کروائی ہوئی ہے اس لئے ہم اس کو گرفتار نہیں کر سکتے ۔

لڑکی کی والدہ بشری بی بی نے بتایا کہ خالد حسین شروع سے ہی اس کی بیٹی پر بری نظر رکھتا تھا جس کا اس نے کئی بار اظہار کیا اور کئی بار زیادتی کرنے کی کوشش کی جبکہ خالد حسین نے چار شادیاں بھی کی ہوئی ہیں ۔لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے سوتیلے باپ نے میرے کمرے میں گھس کر کمرے کی اندر سے کنڈی لگا کر میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی اور میرے سارے کپڑے بھی پھاڑ دئیے میرے چلانے پر مجھے گھسیٹ کر گلی میں لے آئے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے اس معاملے میں شگفتہ بی بی کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔