دبئی پارک کے گارڈ کو دبئی پارک کی صفائی پر معمور ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا

 
0
383

دبئی ،نو مبر16(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق دبئی پارک کے گارڈ کو دبئی پارک کی صفائی پر معمور ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ تاہم اسے خاتون کے پیچھے باتھ روم میں داخل ہونے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارج سے بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 29 سالہ مصری ملازمہ دبئی کے ال ورقعہ کے علاقے کی پارک کے باتھ کو صاف کرنے کے لیے جب اندر گئی تو کسی نے اسے اسکے کندھے سے اچانک پکڑ لیا ۔

عورت نے پولیس کو بتایا کہ اسے سے پہلے بھی ایک دن اس گارڈ نے اسے غلط طریقے سے پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ گارڈ نے عدالت سے کہا کہ اس پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اسنے ایسا کچھ نہیں کیا وہ تو بس اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔ یہ واقعہ 3 اگست کو پیش آیا تھا اور اسی دن اس کی رپورٹ دبئی کے ال رشیدیہ کے علاقے میں پولیس کو کی گئی تھی ۔ عدالت نے کل کیس کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے گارڈ کو تین ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔