سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی پولیس کو ایک ایشیائی باشندہ مردہ حالت میں فٹ پاتھ پر پڑا ہوا ملا

 
0
359

طائف ،نو مبر16(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی پولیس کو ایک ایشیائی باشندہ مردہ حالت میں فٹ پاتھ پر پڑا ہوا ملا۔ ایک راہگیر نے طائف کے الجال محلے کے فٹ پاتھ پر پڑے ہوئے ایشیائی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ پولیس کو پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ فٹ پاتھ پر پڑا ہوا شخص ایشیائی ہے اورمر چکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ محلے کے لوگوں نے مرنے والے کا چہرہ دیکھ کر اسکی شناخت کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پابندی سے نماز ادا کرنے کیلئے مسجد آیا کرتا تھا۔ پولیس نے موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔