شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت بھی ضروری ہے، امریکی فوجی کمانڈر

 
0
391

واشنگٹن نومبر 16(ٹی این ایس)امریکا نے دہرایا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی خاطر سفارتکاری کے ساتھ عسکری طاقت کا استعمال بھی ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر ایڈمرل ہیری ہیرس نے جاپانی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اس کمیونسٹ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرامز کو روکنے کی خاطر سفارتکاری کے ساتھ ساتھ فوجی طاقت کا استعمال بھی کرنا ہو گا۔ عالمی طاقتوں کے مطابق پیونگ یانگ کی ’اشتعال انگیزی‘ کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم شمالی کوریا ان الزامات کو رد کرتا ہے۔