بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے‘ بلاول بھٹو زرداری

 
0
379

لاہور نومبر 16 ( ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے ۔ انہوں نے رواداری اور برداشت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے،بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواداری اور برداشت کا دوسرا نام ہے،ہم نے تشدد، ناانصافیوں، پھانسیوں، کوڑوں اور میڈیا ٹرائل برداشت کئے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے ۔رواداری اور برداشت کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا اہم مشن رہے گا،دوسری سیاسی پارٹیاں بھی پیپلز پارٹی کی پیروی کریں۔