وزیر اعلی عثمان بزدارکا صوبائی وزیر جنگلی حیات سید صمصام علی بخاری کو فون، خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

 
0
145

لاہور 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلی عثمان بزدارکا صوبائی وزیر جنگلی حیات سید صمصام علی بخاری کو فون، خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
سید صمصام علی بخاری نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
لاہور29 مئی :-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزیر جنگلی حیات سید صمصام علی بخاری کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سید صمصام علی بخاری کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور جلد صحت یابی کے لئے دعاکی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سید صمصام علی بخاری کو گلدستہ بھجوایا – دو روز قبل ناسازی طبیعت پر سید صمصام علی بخاری کواسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا-سید صمصام علی بخاری نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا-