وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہر اقتدار کو نیا چہرہ دے رہے ہیں؛ راناشکیل اصغر

 
0
179

اسلام آباد 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے ممبرفنانس وترجمان ادارہ راناشکیل اصغر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہر اقتدار کو نیا چہرہ دے رہے ہیں۔گزشتہ روز ایچ ایٹ فیصل ایونیو گرین بیلٹ پر پرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم ہماری آزادی کی علامت ہے اس کی حرمت اور تقدس کو تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سورج کے ڈھلتے ہی پرچم سرنگوں کردیاجائے گا ۔جبکہ سورج طلوع ہونے پر پرچم لہرایا جائے گا۔اس مقصد کیلئے ادارہ ہذا نے باقاعدہ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ممبر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ادارہ ہذا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ پرچم 2014میں یہاں بنایا گیا تھا تاہم ماضی کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پرچم شکست وریخ کا شکار ہوچکا تھا۔تاہم موجودہ انتظامیہ کی دلچسپی سے مذکورہ مقام پر پرچم کودوبارہ مرمت اور تزئین وآرائش کے بعد لہرایا گیا ہے۔اب باقاعدگی سے اس کی نہ صرف دیکھ بھال کی جائے گی بلکہ اس کی مرمت بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ مزکورہ پرچم کی تزئین وآرائش ادارہ ہذا نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے کی ہے۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈائریکٹر انوائرمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران و اسٹاف بھی موجود تھا