پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے :وزیر خارجہ 

 
0
388

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیاں جمہوری پاکستان کی سوچ کو حقیقت کا روپ دینے میں ہماری مدد کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے بارے میں بین الاقوامی فورم کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو تین دن جاری رہے گا۔ وزیر خارجہ کے خطاب کا موضوع تھا جمہوری پاکستان کا تصور۔وزیر خارجہ نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔