کراچی: کلہاڑی کے وار سے میاں، بیوی قتل، گھر کو آگ لگا دی گئی

 
0
3087

کراچی،05اپریل(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مختلف پہلووں سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔کورنگی میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متووفی نے چند ماہ قبل ہی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی۔