خواتین کو ہراساں کرنے والے جعلی پیرکو گرفتار کرلیا گیا

 
0
312

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے خواتین کو ہراساں کرنے والے جعلی پیرکو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ملزم محمد یعقوب جوخود کو پیرظاہرکرتاتھاایک عرصہ سے خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر بھیجتا تھا۔ملزم جعلی پیرکے خلاف متعدد خواتین کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کی اوراسے گرفتارکرلیاجسے متعلقہ عدالت میں پیش کرکے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیاہے۔