نیلم جہلم بجلی گھر قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا 

 
0
659

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔جس کا مقصد موسم گرما کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری یقینی بنانا ہے۔توانائی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق نو کھر کو روات سے پانچ سو کے وی ترسیلی لائن کے ذریعے کامیابی سے ملا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم بجلی منصوبے کی نوسوساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سو کے وی رحیم یار خان اور دو سو بیس کے وی مانسہرہ ترسیلی لائن کو بھی قومی گرڈ سے ملا دیا گیا ہے جس سے بالترتیب جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کو بجلی کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔