اسلام آباد(ٹی این ایس) سابق امیدوار صدر پاکستان اصغر علی مبارک کی نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد

 
0
17

امید ہے چیئرمین سینیٹ آئین کی سربلندی کے لیے کردار ادا کریں گے
سابق امیدوار صدر پاکستان اصغر علی مبارک نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں، امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی حکمران اتحاد کے مضبوط امیدوارتھے,.سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ پریزائیڈنگ افسر اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے حلف لیا، یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ 9 ویں چیئرمین سینیٹ جبکہ سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، پریزائیڈنگ افسر اسحٰق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بننے پر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، سب سے پہلےتمام سینیٹرز کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، تمام اتحادیوں کا بھی شکرگزار ہوں، میں تمام سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ ہوں، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پورے ایوان کا چیئرمین ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے عہدے کا حلف لیا۔