وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی دونوں سربراہان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے ایک ساتھ مسجد پہنچے ،دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات کچھ دیر میں ہوگی

 
0
358

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی،دونوں سربراہان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے ایک ساتھ مسجد پہنچے ،دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات کچھ دیر میں ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ 2روزہ دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں۔عمران خان جب جب ترکی کے شہر قونیہ پہنچے توان کا قونیہ کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔عمران خان نے مولاجلال الدین رومی کے مزار پر حاضری بھی دی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری بھی دی۔وزیراعظم مزار پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ انہوں نے کہا کہ اتاترک بیسویں صدی کے بڑے لیڈر اور سیاستدان تھے۔ بعدازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی،دونوں سربراہان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے ایک ساتھ مسجد پہنچے ۔صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ملاقات میں تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔دونوں ممالک کے سربراہان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔