پاکستان نے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طور پر حل کر لیا :صدر ممنون حسین 

 
0
382

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طور پر حل کر لیا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے اس کی قربانیوں اور کردار کو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے پہلے بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی صورت میں دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقداما ت کئے ہیں جن میں اسے بڑی کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر قوم اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام مکاتب فکر، ریاستی اداروں اور دوسرے سماجی طبقوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پرزور دیا کہ وہ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی تجاویز پیش کریں۔