صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی:چیف جسٹس

 
0
360

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے تقرر سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی۔وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کیپریس روم میں بیٹھ کرکلپنگ کاٹتے رہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں نامناسب شخص کومتروکہ وقف املاک بورڈ کاچیئرمین لگایا گیا،آج وہی عدالت سے متعلق غلط بات کررہے ہیں،ہم اس شخص پرتوہین عدالت لگا دیں گے۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی۔ وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کے پریس روم میں بیٹھ کرکلپنگ کاٹتے رہے، ابھی بھی اقرباپروری کو قائم رکھتے ہو ئے کسی چہیتیکولگادیں، لگادیں ن لیگ کیکسی پولیٹیکل سیکرٹری کو، اربوں کھربوں کے معاملے میں سیاسی بنیادوں پرتقرری کردی جاتی ہے۔