آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی :وزیر دفاع

 
0
677

اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے روس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابقوزیر دفاع ماسکو میں ساتویں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ افغانوں کی زیرقیادت امن عمل کے ذریعے ہی افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور انہیں دوبارہ سراٹھانے کی جازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔