چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کی فروخت کا نوٹس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب،

 
0
288

اسلام آباد جولائی 02 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہورہا ہے جس پر سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس لے لیا اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کو ضائع کرنے کے بجائے کاٹ کر گوشت کی صورت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کو 8 جولائی کے اجلاس میں بریفنگ دے۔ مردہ گوشت بیچنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے۔ جانور اور مرغیاں باقاعدہ ذبح بھی نہیں کئے جارہے ہیں۔ مردہ مرغیوں کے گوشت انتہائی مضر صحت و مختلف خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔