اگر پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے نام پر راضی ہوجاتی تو مقابلہ اچھا ہوتا ٗشہباز شریف 

 
0
483

پیپلز پارٹی نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کردیا ٗ اجلاس سے خطاب 
اسلام آباد ستمبر 4(ٹی این ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے نام پر راضی ہوجاتی تو مقابلہ اچھا ہوتا ٗپیپلز پارٹی نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کردیا۔ منگل کومسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے فضل الرحمن کی بطور صدارتی امیدوار نام کی توثیق کردی ۔شہباز شریف نے کہاکہ تمام ارکان مولانا فضل الرحمن کو ووٹ دیں گے ٗبہتر ہوتا اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ٗپیپلز پارٹی بھی فضل الرحمن کے نام پر راضی ہوجاتی تو مقابلہ اچھا ہوتا پیپلز پارٹی نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کردیا۔