اسلام آباد ہائی کورٹ کا گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے حوالے سے دائر درخواست کو 11ستمبر کو مرکزی پٹیشن کیساتھ سننے کا فیصلہ 

 
0
614

متفرق درخواست کی جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ٗمرکزی پٹیشن میں ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا 
اسلام آباد ستمبر 4(ٹی این ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست کو 11 ستمبر کو مرکزی پٹیشن کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مرکزی پٹیشن میں ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا کی گئی۔ منگل کو متفرق درخواست کی جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست کو 11 ستمبر کو مرکزی پٹیشن کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی پٹیشن میں ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ہالینڈ کی حکمران جماعت کے گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست کی گئی۔