وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار کا چیف آف لنڈ سردار شہر یار خان لنڈ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
208

لاہور 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار کا چیف آف لنڈ سردار شہر یار خان لنڈ کے انتقال پر اظہار تعزیت،خدمات کو خراج عقیدت
لاہور29مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار نے چیف آف لنڈ سردار شہر یار خان لنڈ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سردار شہر یار خان لنڈ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار شہر یار خان لنڈ محب وطن پاکستانی اور دھرتی کے بیٹے تھے اور انہوں نے قبائلی علاقے کے عوام کیلئے بے پناہ کام کیا۔ سردار شہر یار خان لنڈ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا۔ مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔