پاکستان کے عوام پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کو یکسر مستر دکر چکے،یہ عناصر سارا زور این آر او کیلئے لگا رہے ہیں:عثمان بزدار

 
0
129

لاہور 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کے عوام پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کو یکسر مستر دکر چکے،یہ عناصر سارا زور این آر او کیلئے لگا رہے ہیں:عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا، پاکستان کے وسائل لوٹنے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا
کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں کو لانگ مارچ کی جرأت ہوئی نہ استعفے دینے کی، یہ کوئی تحریک چلانے کا حوصلہ اور ہمت بھی نہیں رکھتے
لاہور29مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ قوم ڈرامہ باز سیاستدانوں کی رگ رگ سے واقف ہے۔ یہ عناصر سارا زور این آر او کیلئے لگا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا اور پاکستان کے وسائل لوٹنے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ناکام اتحاد اور نااہل سیاستدانوں کا اکٹھ ہے۔ کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں کو لانگ مارچ کی جرأت ہوئی نہ استعفے دینے کی اور یہ کوئی تحریک چلانے کا حوصلہ اور ہمت بھی نہیں رکھتے۔ وزیراعلیٰ عثمان بز دار نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ عناصر راہنما نہیں بلکہ راہزنوں کا ٹولہ ہے۔