توانائی کے وزیر کی بجلی کے 8 لاکھ زیر التوا کنکشن آئندہ ماہ کی 15تاریخ تک دینے کی ہدایت

 
0
494

اسلام آباد دسمبر 17(ٹی این ایس)توانائی کے وزیر سرداراویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ انہوں نے بجلی کے زیر التوا آٹھ لاکھ کنکشن اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب کنکشن درخواست گزار کی طرف سے درخواست دینے کے 15 روز کے اندر دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ صارفین کو پیشگی ادائیگی کے کنکشن دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔