غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہی ہے جو نہیں چلے گی ٗ خرم دستگیر

 
0
563

گوجرانوالہ نومبر 11(ٹی این ایس)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہی ہے جو نہیں چل سکے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے تاہم غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہی ہے جو نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اخلاقیات اور زرداری کا کرپشن پر لیکچر دینا سنگین مذاق ہے، عمران خان کاطرز عمل آئین کی عملداری کیلئے نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں کے علاوہ پورے ملک میں کہیں بحران نہیں۔