گوجرانوالہ مارچ 4(ٹی این ایس)گوجرانوالہ میں مضر صحت دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیرہو گئی جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فقیر والا میں پیش آیا،جہاں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہسپتال پہنچ گئے،متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور 4 افراد شامل ہیں جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے ناشتے میں دودھ پیا تھاجس سے ان کی حالت غیر ہو گئی تھی۔