موبائل فون کا بے دریغ استعمال سماعت کے نقصان دے ہے‘ ڈاکٹر زین شاہ

 
0
336

پشاور مارچ 4(ٹی این ایس)دنیابھر کی طرح پشاورمیں بھی سماعت کا عالمی دن منایاگیا‘ موقعے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرامراض سماعت ڈاکٹر زین شاہ نے کہاہے کہ سماعت کی خرابی کے شکار افراد میں سے آدھے لوگ درمیانی عمر کے ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ 85ڈی بی کے سطح تک آوازیں ہمارے کانوں کے لیے قابل قبول ہوتی ہیں جبکہ صنعتی شورشرابے‘ گاڑیوں کے شور خاص طورپر پریشرہارن‘ جنریٹر اور ٹوسٹروک رکشے کی آوازیں100تا900ڈی بی تک ہوتی ہیں‘ لہذا اس قسم کی شور پر قابو پانا ناگزیر ہے، انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کسی ماہرامراض نے آلہ سماعت کامشورہ دیا ہوانہیں چاہیے کہ وہ اپنی سماعت کی بہتری کیلئے اس آلے کو ضرو ر استعمال کریں،انھوں نے بتایا کہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال بھی کانوں کو نقصان دے سکتاہے اور کاٹن ہڈزاورپن سے کان کے پردے میں سوراخ بھی ہوسکتاہے جس سے سماعت کمزور اور کان کی ہڈیاں گل سکتی ہیں۔