چکوال نومبر 11 (ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی تک یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے ،جنرل مشرف کے دور میں کڑے احتساب کا سامنا کیا ہے اب بھی کریں گے ٗنیک نامی کمائی ہے سرخرو ہوں گے۔چکوال میں حمزہ شہباز شریف نے ایم پی اے چودھری لیاقت علی خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے ٗانصاف وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر آئے ٗمیاں نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے ٗمخالفین کو انشاء اللہ مایوسی ہو گی ٗآنے والے عام انتخابات میں کسی طور پر بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے اس لیے سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری دکھانی ہو گی۔