اداروں کی انائیں ٹکرانے سے جمہوریت تباہ ہوگی ٗ اخباروں کی سرخیوں میں کوئی حقیقت نہیں ٗوزیر خارجہ

 
0
570

سیالکوٹ نومبر 11(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں کی انائیں ٹکرانے سے جمہوریت تباہ ہوگی ٗ اخباروں کی سرخیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔سیالکوٹ میں جی سی ویمن یونیورسٹی میں طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کی انائیں جب ٹکرائیں گی تو بچوں اور جمہوریت کا مستقبل تباہ ہوگا جبکہ ٹاک شوز اور اخباروں کی سرخیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔وزیرخارجہ نے تعلیم کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ علم نے یہودیوں کو ناقابل تسخیر بنایا، ہمیں بھی ناقابل تسخیر بننے کے لئے علم کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ملکی کی ترقی کی جنگ مرد اکیلے نہیں جیت سکتے۔