کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ختم نبوت ﷺ قانون کے خاتمہ کے ارنکاب پر خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی: ملزم فیاض الرسول کا بیان

 
0
687

سیالکوٹ ، مارچ 11 (ٹی این ایس): خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص فیاض الرسول کا کہنا ہے کہ اس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس نے ترقیاتی کاموں کے باعث ہمیشہ ہی ن لیگ کو ووٹ دیا لیکن ختم نبوت ﷺ پر حملے کے باعث حکمران بچ نہیں پائیں گے، راجا ظفرالحق کی رپورٹ پبلک کرکے مجرموں کو سزا دی جائے ۔
تحریک انصاف کے رہنما اور خواجہ آصف کے حریف عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کا ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں فیاض الرسول نے کہا کہ اس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ گھر سے سیدھا فیکٹری جاتا اور اپنے کام سے کام رکھتا ہے، اس نے شروع سے ہی ن لیگ کو ووٹ دیا کیونکہ انہوں نے بہت سے ترقیاتی کام کیے۔

ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکاروں کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ جب اس نے سیاہی پھینکی تو پولیس اہلکاروں نے اپنا فرض ادا کیا اور اسے پکڑ کر تھانے لے آئے۔ فیاض الرسول نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے حضور ﷺ کی ختم نبوت ﷺ پر حملہ کیوں کیا؟، اگر یہ اپنا فرض ادا نہیں کرسکتے اور اس قابل نہیں تو اسمبلی میں کیوں جاتے ہیں، لاکھوں ووٹ لے کر آنے والوں کا فرض بنتا ہے کہ جو قانون بنتا ہے اسے کم از کم پڑھ کر سائن کریں، اگر انہوں نے قانون پڑھ کر منظوری دی تو یہ مجرم ہیں لیکن اگر انہوں نے قانون نہیں پڑھا تھا تو پھر اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، اس طرح تو کوئی بھی کسی بھی کاغذ پر ان سے دستخط کراسکتا ہے ۔