احسن اقبال،خواجہ آصف،نوازشریف پرحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں: سعد رفیق

 
0
9029

لاہور، مارچ 11 (ٹی این ایس): وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤںپر تضحیک آمیزحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصرکاایک اورحملہ کردیا،احسن اقبال،خواجہ آصف،نوازشریف پرحملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔