شہباز شریف کا گجرانوالہ میں میٹرو بس بنانے کا علان

 
0
1060

 گجرانوالہ، مارچ 11 (ٹی این ایس): وزیر اعلی شہباز شریف نے گجرانوالہ میں میٹرو بس بنانے کا علان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرانوالہ مسلم لیگ ن کا دیوانہ ہے۔اورآج میں یہاں جناح فلائی اوور کی مبارکباد دینے آیا ہوں۔جناح فلائی اوور پر 8ارب روپے خرچہ آیا ہے۔

جناح فلائی اوور پاکستان کا عجوبہ ہے۔جناح فلائی اوور پاکستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کھرے اور کھوٹے کی تمیز کرنا گجرانوالہ کے عوام کو کرنا آتی ہے۔پی پی دور میں 4سال نندی پور منصوبہ کراچی پورٹ پر دفن رہا۔دن رات محنت کرکے نندی پور پراجیکٹ کو مکمل کیا۔ نندی پور منصوبہ نواز شریف کی قیادت میں مکمل کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد گجرانوالہ میں میٹروبس بنائیں گے۔شہباز شریف نے عمران خان اور آصف علی زرداری پر بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ زرداری اور نیازی نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا۔کراچی کو تباہ کر دیا گیا جب کہ پشاور کی روشنیاں ماند کر دی گئیں۔اور اب زرداری اور نیازی آپس میں مل گئے ہیں ۔شہباز شریف نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ نیازی اور زرداری کا گٹھ جوڑآپ کو سمجھ میں آرہا ہے؟اللہ کو منظور ہوا تو زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ دفن کردیں گے۔

شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی دعوی کیا کہ پنجاب میں تعلیم کا اعلیٰ معیار ہے اور ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں۔ہم نے پنجاب میں موبائل ہسپتال بنائے ہیں۔اور اگر ہمیں آئیندہ موقع دیا گیا تو پورے پاکستان کو لاہور جیسا بنا دیں گے۔اور عوام نے دوبارہ موقع دیا تو قرض لینے کی بجائے دوسروں کو قرض دیں گے۔