ن لیگ کی سسٹم بند کرنے کی دھمکی، شہباز شریف کو پی اے سی چئیرمین شپ سے ہٹانے پر حالات مزید بگڑیں گے، اس صورت میں سسٹم منجمد کرسکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی گفتگو

 
0
533

سیالکوٹ فروری 11 (ٹی این ایس): اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کو نشانے پر لے لیا۔سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پی اے سی چئیرمین شپ سے ہٹانے پر حالات مزید بگڑیں گے۔ن لیگی نے اس صورت میں سسٹم منجمد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ شہباز شریف کی کرسی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک تیار ہے۔قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ن لیگ نے بھی اپنی توپوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا ہے۔ن لیگ نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ لینے کی کوشش کی گئی تھی تو سسٹم کو منجمد کر دیں گے۔واضح رہے حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کی منظوری دی تھی جس پر بہت سے حکومتی اراکین کو بھی شکایت تھی۔بالخصوص وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید تو بارہا کہہ چکے ہیں کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانا ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا جائے ۔اب وفاقی حکومت بھی شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین بنے رہنا نہیں دیکھنا چاہتی۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چیئرمین شپ پی اے سی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔نہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شہبازشریف کو اخلاقی طور پرچیئرمین شپ پی اے سی سے استعفیٰ دینا چاہیے، پی اے سی کے دفترکو استعمال کیا جارہا ہے، نیب کیسز میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جارہا ہے۔تاہم اب نے ووٹنگ کے ذریعے سے شہباز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی اے سی کا نیا چئیرمین فخر امام کو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو پی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹانے پر بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹایا گیا تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے اور ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔